27 جولائی 2014 - 14:41
پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

غزہ پر صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کے خلاف جنيوا ميں عوام نے بڑي تعداد ميں مظاہرے ميں حصہ ليا اورانساني حقوق کے امور ميں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اجتماع کرکے غزہ کے حادثات پر اقوام متحدہ کے طرزعمل کي مذمت کي ۔

ابنا: مظاہرين نے غزہ پر اسرائيل کے وحشيانہ حملوں کو فوري طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ۔ مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اور بينر اٹھائے ہوئے تھے جن پران فلسطيني بچوں کے نام اور ان کے سن لکھے ہوئے تھے جنھيں اسرائيلي فوج نے اپنے سفاکانہ حملوں ميں شہيد کرديا ہے ۔ بعض مظاہرين علامتي طور پر شہدا کے جنازوں کے تابوت اٹھائے ہوئےتھے جو فلسطيني پرچم سے لپٹے ہوئے تھے.

مظاہرين نے اسرائيل کے خلاف شديد نعرے لگائے اور عالمي برادري سے مطالبہ کيا کہ وہ فلسطينيوں کي حمايت ميں عملي اقدامات انجام ديں ۔ جنيوا ميں مظاہرين نے غزہ کے حادثات پر عالمي رہنماؤں کي خاموشي کي بھي مذمت کي.
بلجئيم کے دارالحکومت بريسلز ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پر اسرائيلي حملوں کي سخت الفاظ ميں مذمت کي ۔ بريسلز کي مختلف تنظيموں نے ايک بار پھر فلسطينيوں کي حمايت اور اسرائيلي حکومت کي جارحيت کي مذمت ميں مظاہرے کا اہتمام کرکے فلسطين کے مظلوم عوام سے اپني يکجہتي کا اعلان کيا ۔ بلجئم ميں غزہ پر اسرائيلي حملوں کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہيں.
فرانس ميں بھي فلسطينيوں کي حمايت اور اسرائيل کي مذمت ميں مظاہروں پر پابندي کے باوجود پيرس ميں ہزاروں افراد نے فلسطينيوں کے حق ميں جلوس نکالا۔ اس دوران مظاہرين اور پوليس کے درميان شديد جھڑپ بھي ہوئي.
ادھر لندن ميں ايک بار پھر اسرائيلي سفارتخانے کے باہر صيہونيت مخالف مظاہرہ کيا گيا ۔
اسي کے ساتھ جرمني کے مختلف شہروں ميں بھي فلسطينيوں کے حق ميں مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے ۔ جرمن دارالحکومت برلن ميں بڑي تعداد ميں جرمن باشندوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطينيوں کي حمايت کا اعلان کيا اور غزہ پر اسرائيل کے وحشيانہ مظالم کي مذمت کي۔ مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ فلسطيني علاقوں ميں پچھلے چھياسٹھ سال سے جاري اسرائيلي بربريت بند ہوني چاہئے ۔ جرمني کے شہر فرينکفرٹ ميں ہونے والے پرامن مظاہرے ميں شريک لوگوں نے غزہ پر صہيوني حکومت کي سفاکيت اور بربريت کي مذمت کي ۔ لوگ اپنے ہاتھوں ميں فلسطيني پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔
دوسري جانب آسٹريليا کے شہروں سڈني اور ملبورن ميں بھي ہزاروں آسٹريلوي باشندوں نے مظاہرے کرکے غزہ ميں اسرائيل کے ہاتھوں معصوم اور نہتے شہريوں کے قتل عام کي مذمت کي ۔
کينيڈا کے عوام نے بھي ٹورنٹو اور اوٹاوا شہروں ميں اسرائيل مخالف مظاہرے کرکے غزہ ميں نہتے فلسطينيوں پر صہيوني حکومت کي انسانيت سوز کاروائيوں کي مذمت کي ۔ اوٹاوا کے باشندوں نے اپنے مظاہروں ميں زور دے کہا کہ غزہ پر اسرائيل کے مجرمانہ اقدامات کا کوئي جوازنہيں ہے۔ ٹورنٹو ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے مظلوم فلسطينيوں سے يکجہتي کا اظہار کرتے ہوئےصيہوني حکومت کي وحشيگري کے خلاف اپنے شديد غم و غصے کا اظہار کيا ۔ اس سے پہلے واٹرلو شہرکے عوام بھي مظاہرہ کرکے فلسطينيوں کي حمايت اور اسرائيل کے خلاف اپني نفرت و بيزاري کا اعلان کرچکےہيں ۔
.......

/169